اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قدرت مہربان ہو تو بگڑی بھی بن جاتی ہے ایسا ہی کچھ ایک کھلاڑی کے ساتھ ہوا جس کو صرف ایک مکھی نے لمحوں میں کروڑ پتی بنا دیا۔
دنیا بھر میں کئی کھیل مشہور ہیں اور ان کے سینکڑوں پرستار بھی ہیں۔ خاص طور پر کرکٹ، فٹبال جیسے مشہور کھیل میں کھلاڑی جب کوئی کارنامہ انجام دیتے ہیں تو انہیں بیش بہا انعام سے نوازا جاتا ہے۔
تاہم آج آپ ایک ایسے کھیل کے میدان کا نظارہ کریں گے، جو نہ کرکٹ کا تھا اور نہ ہی فٹبال کا۔ اس میدان مین جب کھلاڑی کی مہارت ناکام ہوئی تو پھر ایک مکھی قدرت کا کرشمہ بن کر سامنے آئی اور اس کھلاڑی کو چند لمحوں میں کروڑوں روپے کا مالک بنوا گئی۔
یہ حیرت انگیز معاملہ کرکٹ اور فٹبال کے میدان میں نہیں بلکہ گالف کورٹ میں پیش آیا جہاں برطانوی گولفر بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ میں ایک مکھی کی مدد سے 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر (پاکستانی 25 کروڑ روپے سے زائد) جتوا گئی۔
بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ گزشتہ ماہ امریکی شہر میری لینڈ میں ہوئی۔ اس چیمپئن شپ کے مقابلے میں برطانوی گولفر ٹومی فلیٹ ووڈ نے ایک شاٹ کھیلا، لیکن شومئی قسمت کہ وہ سوراخ سے صرف سینٹی میٹر کے فرق سے رک گئی۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلہ؛ بنگلادیش نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلےکے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی
مذکورہ گولفر اپنے شاٹ کو کامیاب نہ ہونے پر افسردہ ہوا۔ ایسے میں شروع ہوا خوش قسمتی کا کھیل اور گیند پر ایک عام گھریلو مکھی آکر بیٹھی۔ اس کا گیند پر بیٹھنا تھا کہ ٹومی فلیٹ کی قسمت چمک اٹھی اور گیند اس کے معمولی وزن سے اچانک حرکت میں آئی اور لڑھک کر سوراخ میں چلی گئی۔
یہ منظر دیکھ کر نہ صفر گولفر بلکہ شائقین بھی حیران رہ گئے اور ایک شور سا مچ گیا۔ کھیل کے منتظمین کے لیے بھی یہ نظارہ ناقابل یقین تھا۔
تاہم جب اس ناقابل یقین منظر کی حقیقت جاننے کے لیے جب ری پلے دیکھا تو یہ انکشاف ہوا کہ سوراخ کے عین سرے پر آ کر رکنے والی گیند پر اچانک ایک مکھی آ کر بیٹھی جس کے معمولی وزن سے گیند میں حرکت پیدا ہوئی اور وہ لڑھک کر سوراخ میں جا گری۔