جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
نو منتخب اراکین سندھ اسمبلی کے کھانےکا مینیو سامنے آگیا،کھانے میں کیا کیا شامل ؟دیکھیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آغا سراج درانی نے نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، فریال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر شامل تھے۔ اٹھ کر اراکین سندھ اسمبلی نے اردو، انگریزی اور سندھی میں حلف اٹھایا۔

سندھ اسمبلی کے 168 ارکان میں سے 114 کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ 36 کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

دوپہرکے کھانے میں کیا ؟

دوپہر کے کھانے میں مچھلی، چکن بوٹی، تکے، پوری پراٹھا، چکن قورمہ، روغنی نان، چائے اور کولڈ ڈرنک کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کھانے کے بعد اراکین کو قہوہ بھی پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں