پیر,  06 اکتوبر 2025ء
آسٹریلوی بلے باز ہرجس سنگھ کی ون ڈے میں ٹرپل سنچری ، 35 چھکے لگا کر تاریخ رقم کر دی

سڈنی(روشن پاکستان نیوز) آسٹریلوی بلے باز ہرجس سنگھ نے ون ڈے فارمیٹ میں 314 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

نیو ساؤتھ ویلز پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویسٹرن سبربس کے لیے کھیلتے ہوئے ہرجس سنگھ  نے سڈنی کے خلاف 141 گیندوں میں 35 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔

اس اننگز نے ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنا جس نے بھارت کے روہت شرما کے 264 رنز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہرجس سنگھ کی اننگز شائقین کرکٹ کے لیے کسی طوفان سے کم نہیں تھی۔ انہوں نے 314 رنز کی اننگز میں 258 رنز صرف باؤنڈریز سے بنائے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ، بھارتی کھلاڑیوں کو سابق پاکستانی کرکٹر سے ہاتھ ملانا پڑ گیا، حب الوطنی پر سوال؟

انہوں نے اپنی پہلی سنچری 74 گیندوں میں مکمل کی لیکن صرف 29 گیندوں پر انہوں نے دوسری سنچری مکمل کی جبکہ تیسری سنچری بھی 29 ہی گیندوں میں مکمل کی ، وہ آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔ ان کی شاندار اننگز نے ویسٹرن سبربس کو 50 اوورز میں 483 رنز بنانے میں مدد دی۔

ہرجس سنگھ نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 2024 کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف 55 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی۔

مزید خبریں