بدھ,  24  ستمبر 2025ء
دی شہداد پور ینز انٹر نیشنل گروپ و شان شہداد پور کی ملن ساز تقریب زیر صدارت کرنل (ر) مختار احمد بٹ منعقد

کراچی (میاں خرم شہزاد) سندھ کے سینیئر سیٹیزن میں شہداد پور کے سینیئر سیٹیزن بازی لے گئے۔ شہداد پو رکے سینیئر سیٹیزن پر مشتمل تنظیم دی شہداد پورینز انٹر نیشنل گروپ و شان شہداد پو ر کی جانب سے کراچی کے مقامی ہال میں شہداد پور سینیئر سیٹیزن کا فقید المثال اجتماع منعقد ہوا۔ جو اپنی نوعیت کا بے مثال اور منفرد اجتماع تھا۔ تقریب کی صدارت کرنل (ر) مختار احمد بٹ (ستارہ امتیاز) نے کی۔ جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سفیر سید حسن حبیب، پروفیسر فدا حسین انصاری تھے۔ تقریب میں 40 سال سے بچھڑے جب ملے تو خوشیاں بکھر گئیں اور خوشیوں سے بھرا ماحول قابل دید تھا۔ پر وقار گیٹ ٹو گیدر میں شہداد پور سے تعلق رکھنے والے ایک عام شہری سینیئر سیٹیزن سے لے کر بزنس مین اور اعلیٰ سرکاری افسر تک سب شامل تھے۔ تقریب کے میزبان زبیر میمن، پروفیسر قدیر غوری نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ تقریب میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سینیئر جرنلسٹ و صدر سندھ میڈیا فورم معین اللہ شاہ کو خصوصی طور پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ صدر شہداد پور پریس کلب سمیت 5 صحافیوں کو بھی اعزازات دیئے گئے۔ تقریب میں معززین کو شیلڈ اور اجرک کے تحائف بھی دیئے گئے۔ دریں اثناء دی شہدادپورینز انٹرنیشنل گروپ اور شان شہدادپور کے زیر اہتمام ایک جلسہ عید میلاد النبی اور تقریب عید ملن پارٹی کا گزشتہ روز کراچی میں شایان شان طریقے سے منعقد کیا گیا یہ تقریب گزشتہ پانچ سالوں سے شہدادپور کے ان احباب کی ملاقات کیلئے کی جاتی ہے جو تیس چالیس سال پہلے شہدادپور سے مختلف شہروں اور دوسرے ممالک میں جاکر آباد ہوگئے ہیں اس تقریب میں حسب روایت خلاف توقع سینکڑوں کی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی اس تقریب کی خوبصورت نظامت کے فرائض حیدرآباد کے معروف پروفیسر سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن یاسین شیخ صاحب نے انجام دیے جبکہ خصوصی تعاون کوآرڈینیٹر جناب زبیر میمن صاحب اور جوائنٹ سیکرٹری شجاعت خان یوسفزئی نے کیا جبکہ انتظامات میں جناب صادق عمر، حبیب بیگ،مجاہد سید، الطاف حسین،سمیع اللہ سرہندی، منصور احمد، فہیم الیاس میمن، رانا جاوید اقبال نے فرائض انجام دیئے جبکہ تقریب کو آرگنائز کرنے میں چیئرمین پروفیسر قدیرغوری نے اہم کردار ادا کیا تقریب میں صدارت کے فرائض جناب کرنل (ر) مختار احمد بٹ صاحب اور مہمان خصوصی سابق سفیر جناب سید حسن حبیب صاحب تھے جبکہ اعزازی مہمان گرامی جناب غلام عباس میمن صاحب تھے جبکہ سیرت النبی ﷺپر خوبصورت خطاب پروفیسر ڈاکٹر علامہ مفتی عمران خان صاحب نے بیان فرمایا دیگر معزز مہمانوں میں ڈاکٹر سید عارف حسین، عبدالغفار سعیدی، راؤ غفار، ڈاکٹر گلشیر جونیجو، صغیر الدین بھٹی، لالہ عبد الجبار خان، ڈاکٹر عبداقیوم بھٹی، عامر کبیر، سعید العمر شیخ، سید فاروق اکرام، سید غالب علی، سید اسماعیل اختر شاہ ہاشمی، سید حسن، حسیب مرزا، معین اللہ شاہ، الطاف مجاہد اور متعدد معروف سیاسی وسماجی فلاحی شخصیات اور شہدادپور سے صحافی حضرات جن میں رشید مگسی، جاوید غوری، نصیر خاصخیلی، شہزاد قریشی، اعجاز احمد اور دیگر صحافی حضرات نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی جبکہ تقریب کے دوران خوبصورت اور پر لطف ظہرانہ دیا گیا بعد ازاں خوبصورت اور حسین یادوں کے ساتھ شام گئے اختتام ہوا۔

مزید خبریں