اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات پر وصول کی جانے والی ٹیکس رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے ٹیکس عائد ہے، اس طرح ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد اور ایک لیٹرڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 37پیسےکسٹم ڈیوٹی، 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسےکلائیمٹ سپورٹ لیوی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا
پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15روپے84 پیسے کسٹم ڈیوٹی،77 روپے ایک پیسے پیٹرولیم لیوی جب کہ ڈھائی روپے کلائیمٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔