بدھ,  24  ستمبر 2025ء
نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، ابرار احمد ٹاپ پوزیشن کے قریب، صاحبزادہ فرحان کی بھی ترقی
نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، ابرار احمد ٹاپ پوزیشن کے قریب، صاحبزادہ فرحان کی بھی ترقی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی، ابرار احمد ٹاپ پوزیشن کے قریب پہنچ گئے۔

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ابرار احمد 12 درجے ترقی پا کر چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان نے بھی بڑی چھلانگ لگائی ہے، وہ 31 درجے ترقی پا کر 24 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ سفیان مقیم کی تین درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 14 نمبر پر چلے گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی دو درجے ترقی پا کر 25 ویں اور حارث رؤف 9 درجے ترقی پاکر28 پوزیشن پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ ، فخر زمان کو آئوٹ قرار دیئے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھ گئے

بیٹنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ ترقی پا کر تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

باؤلنگ میں بھارت کے ورون چکرورتھی پہلے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی دوسرے جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر ہیں۔ باؤ لنگ میں پاکستان کے ابرار احمد 12 درجہ ترقی سے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں، آل راؤنڈرز میں پاکستان کے صائم ایوب کی 5ویں پوزیشن برقرار ہے۔

مزید خبریں