راولپنڈی (ایس ایم ظہیر) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی کوارڈینیٹر مینارٹی ونگ ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے بھر میں انقلابی طور پر ترقیاتی کام کر رہیں ہیں، اقلیتوں کے لیے مینارٹی کارڈ کا اجراء ان کا احسن اقدام ہے جسے اقلیتیں بڑی عزت سے دیکھتی ہیں، پاکستان میں غریب افراد کی مدد کرنا اور ان کو ان کا حق لے کر دینا ہمارا اخلاقی، مذہبی اور معاشرتی فریضہ ہے محترمہ مریم نواز نے مینارٹی کارڈ کا اجرا کرکے غریب اقلیتی افراد کو موجودہ مہنگائی اور غربت کے دور میں ریلیف دیا ہے، مینارٹی کارڈ تمام اقلیتوں کو اپلائی کرنا چاہیے تاکہ وہ مینارٹی کوٹا سے مستفید ہو سکیں سینیئر صحافی عقیل انجم اور پاسٹر طارق ڈئنیل کے مشکور ہیں جنہوں نے ڈوک چراغ دین، قاضی اباد اور کوثر کالونی کے لوگوں کو اکٹھا کیا تاکہ ان کے مینارٹی کارڈز بن سکیں ہماری خدمات اس سلسلے میں جاری رہیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کنگڈم اف گاڈ چرچ ڈھوک چراغ دین راولپنڈی میں مینارٹی کارڈ رجسٹریشن کے موقع پر کہی اس موقع پر عقیل انجم پاسٹر طارق ڈینئیل، پاسٹر نعیم بھٹی اور دیگر نے بھی غریبوں کی مدد کے لیے اپنے کردار کو احسن انداز میں ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ندیم کھوکھر نے مزید کہا کہ سیاست یا کوئی بھی شعبہ ہو وہ خدمت سے شروع ہوتا ہے اور انسانیت کی خدمت کرنا ضروری ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں انسانیت کی خدمت کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہوں۔
