راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، رکشہ و موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رکشہ، 6 موٹر سائیکل و رقم 4500 روپے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ و موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے مسروقہ رکشہ، 6 موٹر سائیکل و رقم 4500 روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی،وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،4 افراد گرفتار،ساڑھے 8 کلو سے زائد منشیات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 4 کلو 500 گرام چرس برآمد کی،صدر واہ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 1 کلو 200 گرام ہیروئن اور 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کی،رتہ امرال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ: اندھے قتل سے منشیات تک کئی جرائم کا سراغ لگا لیا گیا
راولپنڈی، گوجرخان پولیس کی کارروائی، بیکری میں نقب زنی کی واردات کرنے والا اشتہاری گرفتار،مسروقہ رقم 30 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیکری میں نقب زنی کی واردات کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا، زیر حراست اشتہاری سے مسروقہ رقم 30 ہزار روپے برآمد ہوئی، اشتہاری نے رواں سال فروری میں واردات کی تھی، گوجر خان پولیس نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 13 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 13 افراد کو حراست میں لے کر 17 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ چکلالہ، کینٹ، سول لائنز، نیوٹائون، صادق آباد، ٹیکسلا اور کلر سیداں کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔