اتوار,  21  ستمبر 2025ء
اسرائیل کی حماس کے خلاف حکمت عملی ناکام ہوگئی، فرانسیسی صدر

پیرس(روشن پاکستان نیوز) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حماس کے خلاف حکمت عملی ناکام ہوگئی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے کئی رہنما قتل کئے لیکن پھر بھی اسے ختم نہ کرسکی، حماس کے کئی جنگجو مارے گئے، حماس نے اتنے ہی بھرتی کرلئے۔

ایمانویل میکرون کا کہنا تھا کہ اب بھی حماس کے پاس اتنے ہی جنگجو ہیں جتنے شروع میں تھے، حماس کو ختم کرنا جنگ کے خاتمے کا حل نہیں، غزہ جنگ اسرائیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل بھی ایک انٹرویو میں فرانسیسی صدر نے غزہ آپریشن کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام مغویوں کی رہائی اولین ترجیح ہے لیکن اسرائیل کی غزہ میں ایک طرح کی مستقل جنگ خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری ایک سیاسی منصوبہ ہے جس کا مقصد حماس کو ختم کرنا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے امکان کو ختم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی، برطانوی، فرانسیسی میڈیا اور ماہرین پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کے معترف

مزید خبریں