دبئی(روشن پاکستان نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت لیا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جارہا ہے ،میچ ریفری کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ سرانجام دینگے ، پچھلے میچ کی طرح اس بار بھی بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا۔
بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کماریادیو نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، دوسری اننگز میں او س پڑنے کا امکان ہے،پچ دیکھنے میں بیٹنگ کے لئے بہت اچھی لگ رہی ہے۔
کپتان قومی ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ آج کا میچ نیا ہے اور نیا چیلنج ہے،ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے،قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،حسن نواز اورخوشدل شاہ کو شامل نہیں کیاگیا،فہیم اشرف اور حسین طلعت ٹیم کا حصہ ہونگے۔
مزید پڑھیں: بھارتی کپتان نے پاکستان کیخلاف میچ سے قبل ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟