اتوار,  21  ستمبر 2025ء
بھارتی کپتان نے پاکستان کیخلاف میچ سے قبل ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کا سامنا کرنے سے چند گھنٹے پہلے بھارتی کپتان نے کھلاڑیوں کو انوکھا مشورہ دیا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت آج ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے۔ ہاتھ نہ ملانے کے تنازعہ کے بعد دونوں روایتی حریف پہلی بار آمنے سامنے آ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے اس اہم میچ سے قبل اپنی ٹیم کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ شب کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ اپنے کمرے میں جا کر موبائل فون بند کریں اور آرام کریں تاکہ ذہنی دباؤ سے بچ سکیں۔

سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے اس وقت یہی بہتر ہے کہ وہ بیرونی دباؤ کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان سے میچ کیلئے اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا آسان ہے لیکن کرنا مشکل، یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم کیا سننا چاہتے ہیں اور کیا اپنے ذہن میں رکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ اگر ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرنا ہے تو سوشل میڈیا کے شور اور تنقید کو نظر انداز کر کے کھیل پر توجہ دینا ہوگی۔

مزید خبریں