دبئی(روشن پاکستان نیوز) ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئیں۔ روایتی حریف ملکوں کے درمیان جنگ کے بعد پہلی بار آمنے سامنے آ رہے ہیں۔
دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ہو رہا ہے۔ اور تقریباً ایک سال بعد دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ آخری بار ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا تھا۔ ایشیا کپ 2023 میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آئی تھیں۔
دونوں ٹیمیں گزشتہ ایک دھائی سے صرف ٹورنامنٹس میں ہی آمنے سامنے آ رہی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان آخری بار 13-2012 میں سیریز کھیلی گئی تھی جب پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ جس میں 3 ایک روزہ میچز اور 2 ٹی 20 میچ کھیلے گئے تھے۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز پاکستان نے جیتی تھی اور ٹی 20 سیریز برابر ہو گئی تھی۔
اس وقت پاکستان اور بھارت کے کئی ایک کھلاڑی ایسے ہی جو پہلی بار روایتی حریفوں کا سامنا کریں گے اور شدید دباؤ میں پرفارمنس کریں گے۔ بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما، شبمن گل اور کلدیپ یادیو پہلی بار پاکستانی ٹیم کا سامنا کریں گے۔
پاکستان کے پاس اس وقت بہترین باؤلرز موجود ہیں۔ ہمارے پاس 5 ورلڈ کلاس اسپنر ہیں۔ محمد نواز دنیا کا بہترین اسپنر ہے۔ اور 6 ماہ سے جب سے نواز نے کم بیک کیا ہے اس کی کارکردگی خوب رہی ہے۔
ابرار احمد اور صفیان مقیم کی اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔ اور صائم ایوب دنیا کے بہترین آل راونڈر ہیں۔ ان کا شمار 10 بہترین آل راونڈرز میں ہوتا ہے۔ ہمیں کنڈیشن ملیں تو ہمارے پاس ٹاپ کلاس اسپنر ہیں ورنہ پانچ اچھے فاسٹ باؤلر بھی ہیں۔