اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کا ریکارڈ قائم ہو گیا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دو دن میں سونے کی قیمت میں دس ہزار 2 سو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز سونا 6100 روپے مہنگا ہوا تھا۔
آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 3514 کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 41 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3654 ڈالر ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ