لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں غربت سے تنگ ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 6 ماہ کے بچے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کرکے بچے کے اغوا کا ڈرامہ رچا دیا۔
تھانہ کاہنہ میں درج ایف آئی آر میں خاتون صوفیہ نےکہا کہ کچہ شہزادہ روڈ پر نامعلوم شخص اس کی 6 سالہ بیٹی سے 6 ماہ کا بیٹا چھین کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد سے سراغ لگایا تو بچہ ایک گھر سے بازیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گھر کے مکین نے بتایا کہ اس نے ایک خاتون سے 50 ہزار روپے میں بچہ خریدا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا آپ کو معلوم ہے کہ اسمارٹ ٹی وی کس طرح آپ کی جاسوسی کر رہا ہے؟
پولیس نے اس شخص اور ایک دائی کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب بچے کی ماں صوفیہ کا کہنا ہےکہ اس کے گھر میں فاقے ہیں، اسی لے بچہ بیچا تھا۔