ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔
سلمان خان پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے ذاتی رنجشوں کے سبب کئی اداکاروں اور جونیئر آرٹسٹس کے کیرئیر کو نقصان پہنچایا اور انہیں فلم انڈسٹری میں نام بنانے سے روکا۔
اب بگ باس 19 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے شہناز گل سے کہا کہ وہ کسی کا کیرئیر بنانے یا برباد کرنے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
شہناز گل نے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر متعارف کرایا اور کہا تھا کہ میں ایک گزارش لے کر آئی ہوں، آپ نے بہت سے لوگوں کا کیرئیر بنایا ہے۔
اس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ کیرئیر بنانے والا میں نہیں، اوپر والا ہے بلکہ مجھ پر تو یہ الزام بھی لگا ہے کہ میں نے کئی لوگوں کے کیرئیر تباہ کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: سلمان خان نے بالکونی میں بلٹ پروف شیشہ کیوں لگایا؟
انہوں نے مزید کہاکہ یہ کہنا میں نے کسی کا کیرئیر تباہ کیا ہے، یہ میرے اختیار میں نہیں ہے، اگر میں کسی کا کیرئیر کھاؤں گا تو وہ میرا اپنا ہی کیرئیر ہوگا۔