منگل,  09  ستمبر 2025ء
سابق وزیر اعظم کو ایک سال قید کی سزا

بنکاک(روشن پاکستان نیوز) تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی عدالت نے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو سزا سنائی۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ تھاکسن شیناواترا کا بدعنوانی کے الزام میں سزا کے دوران اسپتال میں قیام غیرقانونی تھا۔ انہیں جیل میں سزا کاٹنی ہو گی۔

تھائی لینڈ کی عدالت نے تھاکسن شیناواترا کی ضمانت اور اسپتال میں قیام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ تھاکسن شیناواترا کی بدعنوانی کے الزام میں 8 سال قید کی سزا کم کر کے ایک سال کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ تھاکسن شیناواترا نے طبی مسائل کے باعث سزا اسپتال میں گزاری۔ اور 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔

عدالت نے حکم دیا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنی سابقہ سزا درست طریقے سے نہیں کاٹی۔ اس لیے انہیں اپنی بقایا سزا کے دورانیے کو جیل میں ہی گزارنا ہو گا۔

تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو 2008 میں کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ بعد ازاں بادشاہ نے سزا کو کم کر کے ایک سال کر دیا تھا۔

2024 میں تھاکسن شیناواترا کو اسپتال میں سزا کے 6 ماہ گزار کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ساس سسر کو زہریلے مشروم کھلاکے مارنے والی خاتون کو 33 سال قید کی سزا

مزید خبریں