اتوار,  24 نومبر 2024ء
مہنگائی سے پریشان برطانوی عوام کیلئے مالی ریلیف کا بڑا اعلان

لندن (روشن پاکستان نیوز)مہنگائی کے ستائے برطانوی عوام کے لیے توانائی کے شعبے میں مالیاتی ریلیف کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جم کے انرجی ریگولیٹر نے سالانہ انرجی بل کی اوسط حد 1690 پاؤنڈ مقرر کی ہے، نئی شرح کا اطلاق رواں سال اپریل سے ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی شرح میں موجودہ شرح کے مقابلے میں 12 فیصد کمی کی گئی ہے، نئی اوسط شرح سے صارفین کو توانائی کے بلوں پر سالانہ £238 کی بچت ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی شرح سے انگلینڈ، ویلز اور سکاٹ لینڈ کے 29 ملین گھرانوں کو فائدہ پہنچے گا جب کہ شمالی آئرلینڈ کے لیے قوانین مختلف ہیں جہاں قیمتیں بھی گر رہی ہیں۔

مزید خبریں