پیر,  22  ستمبر 2025ء
انتخابات میں مبینہ دھاندلی: پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا اعلان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ الیکشن نتائج میں دھاندلی کے خلاف میں سپریم کورٹ میں پٹیشن فاٸل کرنے جا رہا ہوں، اس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمشنر کی تقرری کو بھی چیلنج کریں گے۔

قبل ازیں، سپریم کورٹ نے 21فروری کو انتخابات کالعدم قرار دے کر نئے انتخابات کرنے کے لیے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں:اکبرایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو پھر چیلنج کرنے کا اعلان

سپریم کورٹ نے 19 فروری کو بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان کو وزارت دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کیا تھا لیکن درخواست گزار سابق بریگیڈیئر علی خان پیش نہ ہوئے۔

مزید خبریں