هفته,  16  اگست 2025ء
ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری

پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور سے باجوڑ جانے والے ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں 2پائلٹس سمیت 5عملےکے افراد جاں بحق ہوئے،ایک فلائٹ انجنیئر،ایک کریوچیف اور ایک ٹیکنیشن جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ہیلی کاپٹر8 ہزارفٹ بلند پہاڑی پر کریش ہوا،ہیلی کاپٹر 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ کے لئے روانہ ہوا ،12بجے کے قریب ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا۔

4بجے ہیلی کاپٹر کا سراغ لگایا گیا،جائے وقوعہ کے آس پاس کوئی آبادی موجود نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کاہیلی کاپٹر کریش ہوگیا، 3افراد شہید

مزید خبریں