آج جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ۔جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔
پنجاب
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں رات کے اوقات میں سردرہے گا۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
کشمیر
کشمیرمیں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلودرہا۔ تاہم کاکول میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی12،کا لام،استور منفی 09 ، اسکر دو منفی 06، گوپس،مالم جبہ،بگروٹ، ہنزہ منفی 04 ، چترال اور دیر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔