اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
اپنے ہی افسر اور ساتھیوں سے رشوت مانگ لی ، لاہور پولیس کا اہلکار گرفتارکر لیا گیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور میں اپنے ہی ساتھیوں اور افسر سے رشوت طلب کرنے والے تھانہ بھاٹی کے اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ کا مدعی تھانہ بھاٹی گیٹ کے انچارج انویسٹی گیشن ہے، مقدمہ رشوت ستانی اور بلیک میلنگ کے الزام میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، مقدمہ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ بھاٹی گیٹ معین الیاس نے درج کرایا۔ درج ایف آر کے مطابق محرر ہیڈ کانسٹیبل عدنان سہیل سیف الماری کی خریداری کے لیے مختلف اہلکاروں سے رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مختلف مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں واقعے کی ویڈیو بنا کر تفتیشی افسران کو بلیک میل کرنا شروع کر رکھا تھا۔ گیا اور اس کا موبائل فون پولیس نے ضبط کرلیا۔

مزید خبریں