اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اپنی سرزمین میں 80 کلو میٹر پائپ لائن بچھائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے اپنی سرزمین میں 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھائے گا۔
اس کی منظوری کے لیے کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایران بارڈر تک ابتدائی طور پر 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانا چاہتا ہے، معاملہ کابینہ کی انرجی کمیٹی کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، توانائی کمیٹی سے منظوری کے بعد اسے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ حتمی منظوری، منصوبے میں ایک سال لگے گا۔