اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کو حکومت بنانے کے بعد پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ میں 3 وزارتیں دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پورٹس اینڈ شپنگ اور سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت دی جاسکتی ہے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مطالبات بھی سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 3 مطالبات قانون سازی اور دیگر سیاسی نوعیت کے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا مطالبہ یہ ہے کہ این ایف سی سے حاصل ہونے والی رقم صوبوں کے بجائے براہ راست مقامی حکومتوں کو منتقل کی جائے، دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ مقامی حکومتوں کا تسلسل ہونا چاہیے اور جن صوبوں میں یہ ہے وہاں عام انتخابات روکے جائیں۔ ملک بھر میں کوٹہ سسٹم کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ تینوں مقدمات پر قانونی تحفظ یقینی بنایا جائے۔