هفته,  23 نومبر 2024ء
عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات

لاہور (روشن پاکستان نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا سیاسی جماعتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہونے چاہئیں؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ہونے چاہئیں لیکن الیکشن کمیشن انتخابی نشان واپس نہیں لے سکتا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ الیکشن ایکٹ تمام سیاسی جماعتوں نے خود بنایا۔

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر جرمانہ لگا سکتا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ ہمارے سامنے کوئی سیاسی جماعت نہیں آئی۔

مزید خبریں