هفته,  19 اپریل 2025ء
کم عمر شخص سے شادی کرنے پر طعنہ دیا گیا جبکہ مردوں کو طعنہ نہیں دیا جاتا، ریحام خان

رائٹر، فلم پروڈیوسر، ٹی وی میزبان اور صحافی ریحام خان نے شکایت کی ہے کہ جب انہوں نے اپنے سے چھوٹے لڑکے سے شادی کی تو انہیں طعنہ دیا گیا جب کہ ان کا پہلا شوہر ان سے 16 اوردوسرا 22 سال بڑا تھا۔

ریحام خان حال ہی میں ایکپوڈ کاسٹ پر نمودار ہوئیں، جہاں انہوں نے بڑی عمر کے مردوں کے ساتھ اپنی پہلی شادیوں کے بارے میں بات کی، جس میں ایک چھوٹے سے اپنی تیسری شادی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرزا بلال حسن سے تیسری شادی کرنے سے پہلے انہوں نے اپنی پہلی بیویوں کے طلاق کے کاغذات دیکھ کر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں طلاق ہو گئی ہے۔

ریحام خان نے شکایت کی کہ انہیں تیسری بار کم عمر شخص سے شادی کرنے پر طعنہ دیا گیا جبکہ مردوں کو طعنہ نہیں دیا جاتا۔

شوہر کو زیادہ شادیوں کی اجازت دینے کے سوال پر ریحام خان نے واضح کیا کہ وہ مرد کو ایک ہی شادی کے پابند کرنے پر یقین نہیں رکھتیںاور واضح کیا کہ اگر اس کا شوہر دوسری عورت سے شادی کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی، وہ اپنے شوہر کو کسی دوسری عورت کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے دسمبر 2023 میں مرزا بلال بیگ سے شادی کی تھی، ان کی پہلی شادی 1990 میں ہوئی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

ریحام خان نے جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے دوسری شادی کی لیکن 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ان میں طلاق ہو گئی۔

مزید خبریں