هفته,  23 نومبر 2024ء
افغانستان، شدید برفباری، لینڈ سلائیڈنگ سے25 افراد جاں بحق، 20 گھر مکمل تباہ

کابل (روشن پاکستان نیوز)افغانستان کے مشرقی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گئی ، شہری گھروں میں محصور ہوگئے ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 25 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برفباری اور بارش کے باعث مشرقی صوبے نورستان اور پنجشیر برفانی تودہ گرنے سے 20 مکانات تباہ ہوگئے ، مکانات کے ملبے دب کر 25 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے، خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے نورستان میں برف باری اور بارش جاری ہے۔

مزید خبریں