وہاڑی (روشن پاکستان نیوز) پاکستان ایئر فورس (PAF) کا ایک دو نشستوں والا میراج طیارہ وہاڑی کے قریب معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور محفوظ ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
واقعے میں زمین پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک