هفته,  19 اپریل 2025ء
ایس ایچ او کی کرسی پر ٹک ٹاک بنانے پر معطلی، آئی جی اسلام آباد کا سخت نوٹس

اسلام آباد ( روشن پاکستان نیوز) – تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا واقعہ سامنے آنے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہیں تھانے کی کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا۔

آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر ایس ایچ او اور محرر کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا، جبکہ تھانے میں نئے ایس ایچ او کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ڈسپلن اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے اس قسم کے غیر پیشہ ورانہ رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بنی گالہ میں مبینہ قبضہ، پولیس پر ملزمان سے تعاون کا الزام

مزید خبریں