اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 96 پیسے کمی کی تجویز بھیجی گئی ہے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے سستا ہو سکتاہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 21 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی، ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر کتنی کمی بنتی ہے؟
اگر وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرتے ہیں تو پھر پیٹرول کی نئی قیمت 246 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈل ڈیزل کی نئی قیمت 251 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔
قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو جائے گا۔