هفته,  19 اپریل 2025ء
عمران خان کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا ہے۔

اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ہم نے راضی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان چاہیں تو شیر افضل مروت کو دوبارہ پارٹی میں شامل کر سکتے ہیں، جنید اکبر

لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بڑی سود مند ثابت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ برف پگھلی ہے یا نہیں، کچھ کہہ نہیں سکتا، یہ ملک سب کا سانجھا ہے اور مذاکرات ہی راستہ ہے، اس ملک سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے۔

مزید خبریں