هفته,  05 اپریل 2025ء
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے اہم ملاقات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ایک خوشگوار اور تعمیری ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً مذہبی ہم آہنگی، حج انتظامات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وزارت مذہبی امور کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

انجم عقیل خان نے وفاقی وزیر کو اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا، خاص طور پر حج کوٹہ، مدارس کے رجسٹریشن کے عمل اور مذہبی تقریبات میں حکومتی تعاون کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

سردار محمد یوسف نے ان تجاویز کو سراہا اور یقین دلایا کہ وزارت مذہبی امور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے، اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ مذہبی امور میں بہتری لائی جا سکے اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات

مزید خبریں