جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ایسے ہی سلیکشن کرانی ہے تو آئین بدل دیں،سینیٹر کامران مرتضیٰ ایوان میں پھٹ پڑے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر پنڈی کے بیان سے پنجاب کے مینڈیٹ کا پتہ چل گیا ہے، کمشنر نے بہت سخت الزام لگایا ہے، اگر ایسی سلیکشن کرنی ہے تو آئین بدل دیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرکے ہم نے الیکشن میں تاخیر کی، ہم نے عوامی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی، سندھ، کے پی اور بلوچستان میں مسئلہ ہے، بلوچستان بند ہے۔ مینڈیٹ سامنے آ گیا، کمشنر نے بڑا سخت الزام لگا دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہم اس پر بحث کرنا چاہتے ہیں، کامران مرتضیٰ نے کہا اگر ایسی سلیکشن کرنی ہے تو آئین میں تبدیلی کریں، صادق سنجرانی نے کہا بحث کے لیے تحریک بنا کر پیش کریں، کل سینیٹ میں انتخابات پر بحث کریں گے۔ علی ظفر نے کہا کہ یہ بہت اہم معاملہ ہے، عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا، آج انتخابی دھاندلی پر بات ہونی چاہیے۔ سینیٹ کا الوداعی اجلاس ہے، کل وزارت تیاریوں کے ساتھ آئے گی، سیشن 8 مارچ تک جاری رہے گا، کل اجلاس میں الیکشن پر بحث ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News