اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، بھکر، خوشاب، شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور اور مانسہرہ میں بارش کی توقع ہے۔
ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم، مالاکنڈ، وزیرستان اور گرد و نواح میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔