مالاکنڈ (روشن پاکستان نیوز) ضلع مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے ظلم کوٹ ٹنل کے قریب نامعلوم شرپسندوں کی موٹروے پولیس کی کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اس واقعہ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
نامعلوم شرپسندوں نے آدھی رات کو موٹر وے پولیس کی کار کو نشانہ بنایا، گولیوں کی اس بوچھاڑ میں موٹر وے پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا، جبکہ جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئَے۔
واقعہ کے بعد زخمی اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ اور لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: چارسدہ، ٹریفک پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی