اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہو گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک اور ڈی جی ایم او اجلاس میں شریک ہیں۔ عسکری قیادت ملک کی سکیورٹی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دے گی۔
بلاول بھٹو، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، رانا ثنا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، فیصل واوڈا، خالد مقبول صدیقی، جام کمال اور وزیراعظم آزاد کشمیر ، چاروں وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور آئی جی پولیس بھی اجلاس میں شرکت ہیں۔
مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج
مسلم لیگ ق کے 2 اراکینِ پارلیمنٹ، استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان، نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد اور مسلم لیگ ضیاء کے اعجازالحق بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی بشیر خان ایوان میں پہنچے اور کچھ دیر رکنے کے بعد واپس چلے گئے۔