منگل,  04 مارچ 2025ء
لیہ کے مجسٹریٹ ذیشان غزلانی کی سادگی اور ایمانداری کی مثال، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

لیہ (روشن پاکستان نیوز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں لیہ کے مجسٹریٹ ذیشان غزلانی سائیکل پر دفتر جا رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ذیشان غزلانی نے بتایا کہ جب وہ مجسٹریٹ بنے تھے تو اُن کی والدہ نے ایک وعدہ لیا تھا کہ وہ زندگی میں کبھی رشوت یا حرام کا پیسہ اپنے گھر نہیں لائیں گے۔ اُنہوں نے کہا، “اللہ کا شکر ہے، میں اپنی زندگی میں ہمیشہ سچائی اور ایمانداری سے کماتا ہوں۔”

ذیشان غزلانی کی یہ سادگی اور ایمانداری کی مثال اس بات کا واضح پیغام دیتی ہے کہ جو شخص حلال رزق کماتا ہے، وہ ہمیشہ سچائی کے راستے پر رہتا ہے، چاہے وہ کسی بھی شعبے میں ہو۔ اس ویڈیو میں یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ ان کی سادگی میں کوئی عیب نہیں ہے، اور وہ ہر کام میں ایمانداری کے ساتھ زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستان میں بیوروکریسی کے نظام میں عموماً افسران کی زندگی میں عیش و آرام کا عنصر غالب رہتا ہے۔ اعلیٰ ترین مراغات، گاڑیاں، پروٹوکول، رشوت اور بڑی بڑی تنخواہیں عام طور پر نظر آتی ہیں، لیکن ذیشان غزلانی جیسے افسران کا کردار ایک مثال بن چکا ہے۔ انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ دنیا کی لذتوں کے پیچھے بھاگنا ضروری نہیں، بلکہ سادگی اور ایمانداری سے زندگی گزارنا بھی قابل فخر ہے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مولوی حکیم کی ویڈیوز پر شدید تنقید، اخلاقی اقدار کی پامالی

یہ ویڈیو اور ذیشان غزلانی کی سادگی نے عوام کو ایک اہم پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں ایسے افسران بھی موجود ہیں جو اپنے عہدے کے ذریعے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اور اپنی ذاتی زندگی میں سادگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کی یہ کوشش نہ صرف ایک مثال بن چکی ہے بلکہ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ سچائی اور ایمانداری ہمیشہ کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔

مزید خبریں