لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے طلبہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ 1لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے،پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلبہ لیپ ٹاپ کیلئے اپلائی کر سکیں گے۔
بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبہ لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل ہوں گے،میرٹ کاتعین انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پرکیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت درخواستیں وصول کی گئیں،سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ ایئر کے طلباء کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: پنجاب ہائی وے پولیس کی بڑی کامیابی: گم شدہ قیمتی زیور اور نقدی اصل مالکان تک پہنچائی
5 روز کے دوران ایک لاکھ 29 ہزار 410 طلبا نے پورٹل پر اپنی رجسٹریشن کروائی،ہونہار اسکالر شپ پورٹل پر اسکالر شپ کیلئے 53 ہزار 610 درخواستیں جمع ہوئیں۔