حافظ آباد(شوکت علی وٹو) کسوکی روڑ چرچ روڈ محلہ خانپورہ میں پچھلے کئی دنوں سے سیوریج کے مسائل بڑھ رہے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے جب چرچ روڈ پر پانی کھڑا ہوتا ہے تو محلہ خانپورہ کی کئی گلیوں میں سیوریج کے مسائل بڑھ جاتے ہیں پانی کھڑا ہوتا ہے سیوریج نالے کے پانی سے بدبو سے گزرنا محال ہو جاتا ہے.
یہ مسائل کوئی ایک دو ماہ سے نہیں سالوں سے ہیں جن کی جانب ماہر ترین انجینئرز و ٹھیکیدار درست نہیں کر پائے میونسپل کمیٹی، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ سمیت تمام محکموں میں ایسا کوئی قابل انجنئیر نہیں جو شہر کے سالوں پرانے مسائل کو حل کر پائے، سیوریج لائن خراب، نالے بند، سالانہ لاکھوں روپے کی مرمت، پھر بھی کارکردگی زیرو ہے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے حافظ آباد کے سیوریج کے مسائل کو حل کیا جائے یاد رہے ابتک اربوں روپے کے فنڈز سیوریج نالوں اور سیوریج لائنوں پر لگ چکے ہیں.
جو کام نہیں کرتے، یہی مسائل حسن ٹاون، مبارک کالونی، محلہ بہاولپورہ غربی گلی مسجد غوث الاعظم و ریلوئے قبرستان روڈ سب کے سب مسائل سالوں پرانے احتساب اگر ہوتا تو کسی ٹھیکیدار کے غلط کام کو متعلقہ افسران اتھارٹیز ہر گز پاس نہیں کرتے کمیشن کے چکروں میں پورا شہر چھوٹے چھوٹے جوہڑوں میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں سالوں سے محکموں کی مبینہ کرپشن سے سرکاری جوہڑ معرض وجود میں آ چکے ہیں ان مسائل کا حل کس نے نکالنا ہے کون ذمہ دار ہے اس کا تعین کس نے کرنا ہے اربوں روپے کے فنڈز کا ضیاع ہو چکا اس سارے سسٹم میں میونسپل کمیٹی، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ کے متعلقہ ٹھیکیداروں، انجینئرز، ایکسئین وغیرہ کے خلاف کارروائی کب ہو گی بڑا سوال ہے.