کراچی(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردیے۔
مرکزی بینک کے مطابق رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات بینک صبح 9 سے 3 بجےتک کھلے رہیں گے جب کہ جمعہ کے دن بینکوں کے اوقات 9 سے 12:30 تک ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں بینکوں کے پیر تا جمعرات پبلک ڈیلنگ اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کے دن بینک 9 سے 12:30 تک پبلک ڈیلنگ کریں گے۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران کن اوقات میں گیس ملے گی؟ شیڈول جاری
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کے دن دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رمضان کے کاروباری اوقات 9:17 سے 1:30 تک ہوں گے اور جمعہ کے دن اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اوقات 9:17 سے 12:30 تک ہوں گے۔