لاہور(روشن پاکستان نیوز) چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا ریکارڈ 352 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈکٹ نے 165 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، جو روٹ 68، بٹلر 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کے ڈوارسوئس نے تین، زیمپا اور لبوشین نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دیا ۔
مقررہ 50 اوورز میں انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔
جواب میں آسٹریلیا کے بیٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے جوز انگلش کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 47 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ بڑا میلہ
کینگروز کی جانب سے جوز انگلش نے ناقابل شکست 120، شارٹ 63، کیری 69، لبوشین 47 اور میکس ویل 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس سے پہلے ٹاس جیت کر آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے فیلڈنگ کریں گے۔جب ہم پریکٹس کر رہے تھے تو گراؤنڈ میں نمی تھی، اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ پچ سے سوئنگ مل سکتا ہے۔