دبئی(روشن پاکستان نیوز)معروف پاکستانی سکالرمفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ میں نے الیکشن 2024سے پہلے ہی کچھ پیش گوئیاں کردی تھیں اور وہ تمام کی تمام سچ ثابت ہوئیں،پاکستان مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت گواہ ہے کہ جب نوازشریف کو وطن واپس لانے کا فیصلہ ہوا تو اس وقت میں نے کہا تھا کہ ان کو کہیں کہ تشریف نہ لائیں اور اب یہ صورتحال ہے کہ پہلے مولانا فضل الرحمن نے بہت سارے حقائق بیان کیے ،اب کمشنر راولپنڈی نے بیان کر دیئے ہیں ،
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ہم اپنے خوش نصیب میزبانوں کی برکت سے اس وقت جمیرہ روڈ، کائٹ بیچ، افغانی ورقہ یسٹورنٹ پر موجود ہیں،
انہوں نے کہا کہ یہاں پر موجود ہیں لیکن ملکی حالات سے بھی مکمل باخبر رہتے ہیں اور ہمیں یہ خبریں ٹی وی سے ملتی ہیں ،
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سےمیں نے 3 باتیں کی تھیںاور وہ الحمدللہ تینوں کی تینوں سچ ثابت ہوئی ہیں،
میں نے کہا تھا کہ اس انتخاب میں جو جیتے گا وہ بھی روئے گا اور جو شکست کھائیں گے وہ بھی روئیں گے، پاکستان مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت گواہ ہے کہ مفتی عبدالقوی نے کہا تھاکہ جب فیصلہ ہوا کہ نواز شریف تشریف لے آئیں تو اس وقت میں نے کہا تھا کہ ان کو کہیں کہ نہ تشریف لائیں،
میں نے یہ کہا تھا کہ اس انتخاب میں نوجوان وہ کردار ادا کریں گے کہ جس کی وجہ سے عمران خان کے آزاد امیدوارہر حلقے سے 72 فیصد، 75 فیصد، 78 فیصد ،80 فیصد اور 84 فیصد ووٹ لے کر قومی اسمبلی میں پہنچیں گے،
انہوں نے کہاکہ اب تو یہ صورتحال ہے کہ پہلے مولانا فضل الرحمن نے بہت حقائق بیان کیے ،اب کمشنر راولپنڈی نے بیان کر دیئے ہیں ،
ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں حزب اختلاف کی طرف جا رہی ہیں اور مسلم لیگ نون بھی پریشان ہے،
انہوں نے کہاکہ اب میری دو تین تجویزیں ہیں، ان میں سے پہلی تجویز یہ ہے کہ نواز شریف کو پابند کیا جائے کہ وہ ہر حالت میں وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالیں، کیونکہ ملک کی ان کو ضرورت ہے، اس وقت وہ وزیراعظم چاہیے کہ اس کا احترام عالم عرب میں بھی ہو اوردیگر مختلف ممالک میں بھی ہو ،تاکہ معاشی طور پر استحکام کے لیے وہ اپنا کردار ادا کریں اور کم از کم چار سے پانچ ارب ڈالر پاکستان کے لیے لے کر ائیں،
دوسری تجویز یہ ہے کہ جو لوگ بھی اقتدار میں آئیں وہ پہلے دن ہی اعلان کریں کہ ہم کسی قسم کی تنخواہ اور مراعات نہیں وصول کریں گے، کیونکہ ملک کی جو اس وقت کیفیت ہے یہاں دبئی میں بہت اہم ،اہم لوگوں نے مجھے کہا ہے کہ اللہ معاف کرے پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں اور اتنے خرا ب ہیں کہ میں یہاں بیان نہیں کرسکتا،
انہوں نے کہا کہ مجھے اس ملک سے پیار ہے یہ میرا اپنا ملک ہے اس لئے میں یہی کہوں گا کہ میاں نواز شریف وزیراعظم بنیں اور 15دن کے اندرسعودی عرب جائیں، عمرہ کریں، پورے عالم عرب میں گھومیں اور ان سے جو امداد ملے، جو صدقہ ملے ،جو خیرات ملے ،جو تحفہ ملے ،جو ہدیہ ملے اس کو لے کر پاکستان میں آئیں اور پاکستان کے عوام ان حالات میں انہیں قبول کر لیں۔