هفته,  15 فروری 2025ء
ملک بھر میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ جبکہ کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ، ژوب،مستونگ اور قلات میں بارش کا امکان ہے۔ تاہم بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

پنجاب کے اضلاع بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان میں بھی موسم سرد رہے گا جبکہ ان اضلاع میں دھند کا بھی امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پختونخوا میں موسم سرد، پہاڑوں پر برفباری، پارہ منفی 6 تک گر گیا

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم چترال، دیر اور گردونواح کے چند مقامات پر بارش و برفباری متوقع ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں