اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سپریم کورٹ نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخودنوٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیحی آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ کیساتھ مشاورت کے بعد ازخودنوٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا ۔
مزید پڑھیں: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ گرفتار
ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق انتخابات سے متعلق مقدمہ پر سماعت 19 فروری کو پہلے ہی مقرر ہے پہلے سے مقرر کردہ مقدمہ میں ہی کمشنر راولپنڈی کے پہلو کا جائزہ لیا جائے گا۔