اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ جیل روڈ پر الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کررہے تھے ۔
مزید پڑھیں: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ گرفتار
پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو منتشر کردیااور بعد ازاں جب سلمان اکرم راجہ پہنچے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی ۔اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کا احتجاج جیل روڈ پر بھی چل رہاتھا جس میں تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ بھی پہنچے تھے ۔