منگل,  04 فروری 2025ء
عمران خان سے تینوں بہنوں اور وکلا کی جیل میں ملاقاتیں، بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے تینوں بہنوں اور وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں کی جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا روز تھا، جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خان کی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، فیملی ممبران کے ساتھ یہ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی تاہم ملاقات کے بعد عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئیں۔

اس کے علاوہ سابق وزیراعظم سے جیل میں وکلا کی بھی ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرنے والے وکلا میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی اور پرویز اقبال شامل تھے۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ

وکلا سے ملاقات کے دوران عمران خان نے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں، 45 منٹ کی ملاقات کے بعد وکلا جیل سے روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں