حافظ آباد(شوکت علی وٹو) وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں مشترکہ کھیوٹ اور اراضی کی منصفانہ تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ریونیو اور پلس پراجیکٹ کے افسران کی نگرانی میں یہ انقلابی اقدام پنجاب کی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
مشترکہ کھیوٹ کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ایک تربیتی سیمینار ضلعی کونسل ہال میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین، پلس پراجیکٹ کے مانیٹرنگ اسپیشلسٹ محمد زاہد حسین اور ڈسٹرکٹ منیجر عمر رشید نے خطاب کیا۔ سیمینار میں محکمہ ریونیو اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین نے اس موقع پر کہا کہ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم ایک انقلابی پروگرام ہے جس سے مستقبل میں اہم اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ کھیوٹ اور اراضی کی منصفانہ اور شفاف تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے خاندانی لڑائیوں اور مقدمات میں اضافہ ہو رہا تھا، لیکن کمپیوٹرائزڈ طریقے سے اس تقسیم کے نتیجے میں ان مسائل کا خاتمہ ممکن ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، 2 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف