منگل,  04 فروری 2025ء
حافظ آباد: شیراز علی کی گمشدگی کا ڈراپ سین، پولیس نے بچے کو گجرات سے بازیاب کر لیا

حافظ آباد(شوکت علی وٹو) گھر سے فرار ہونے والے شیراز علی کی گمشدگی پر والدہ کی طرف سے اغوا کا مقدمہ کا ڈراپ سین ہو گیا پولیس تھانہ صدر نے بچے کو بازیاب کروا لیا.

حافظ آباد میں اپنی مرضی سے گھر سے جانے والے بچے کی گمشدگی پر گاوں پیلو کھرل کی رہائشی شیراز علی کی والدہ نے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا تھا، تاہم پولیس تھانہ صدر ایس ایچ او حفیظ انجم کی موثر کارروائی کے بعد بچے کو گجرات سے بازیاب کر لیا گیا۔تھانہ صدر ایس ایچ او حفیظ انجم اور چوکی سولنگی اعوان کے اے ایس آئی سرور نے جدید ٹیکنالوجی،خصوصاً سی ڈی آر کی مدد سے تحقیقات کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کی محنت کے بعد بچے کو گجرات سے تلاش کر لیا۔

پولیس نے بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا، جس پر اہل خانہ نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔پولیس حکام کے مطابق معاملے کی مکمل چھان بین کی گئی اور تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کے بعد بچے کو تلاش کیا گیا۔ اس موقع پر تھانہ صدر ایس ایچ او حفیظ انجم کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کی روک تھام اور گمشدہ افراد کی بازیابی ممکن ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: مظفر گڑھ میں پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

اور پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔والدین نے پولیس کی بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے واقعات میں پولیس کی کارکردگی موثر ثابت ہوگی۔

مزید خبریں