حافظ آباد(شوکت علی وٹو)گاؤں جہانیاں چڈھراں کے رہائشیوں کا مسلسل زرعی موٹرز چوری ہونے اور چوری کا سلسلہ نہ رکنے پر سرگودھا گوجرانوالہ روڑ ممنا پل بند کر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔کئی گھنٹے روڈ بند رہا دوران احتجاج ایک ریسکیو ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنس گئی مظاہرین نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چوکی سولنگی اعوان کی پولیس چوروں سے ملی ہوئی ہے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے پولیس کارروائی کرنے میں ناکام ہے ان کے مطابق زرعی موٹریں چوری ہونے کے باعث ٹیوب ویلز بند ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی قلت پیدا ہو رہی ہے اور گندم سمیت دیگر فصلیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ صدر حفیظ انجم نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے، جو کامیاب رہے اور کسانوں نے احتجاج ختم کر دیا سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا اور معمول کی آمدورفت بحال ہو گئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور زرعی موٹرز چوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔چوکی سولنگی اعوان کی حدود میں پولیس نے چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کا عندیہ دیا ہے، جبکہ کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی موٹریں فوری برآمد کر کے متاثرہ افراد کے حوالے کی جائیں بصورتِ دیگر دوبارہ احتجاج کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میڈیا کونسل کا متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ