منگل,  04 فروری 2025ء
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کو تبدیل کردیا گیا ہے،ناصر جاوید رانا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیے گئے ہیں۔

مذکورہ جج کا تبادلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیا جبکہ رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔

190ملین پائونڈ کیس کا کیا فیصلہ آیا؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان

عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ اور ان کی اہلیہ کو 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی ، اس کے علاوہ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے  کا حکم بھی دیا۔

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ  سزا کاٹنا پڑے گی۔

مزید خبریں