لاہور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید765 بچے نمونیہ کا شکار ہو گئے جبکہ12بچے انتقال کرگئے۔ رواں برس پنجاب سے 27476 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں نمونیا کے وار جاری،مزید 9 بچے دم توڑ گئے
انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 374 ہوگئی۔ انتقال کرنے والے بچوں میں سے 4 کا تعلق فیصل آباد، 3 بہاولپور جبکہ 2 لا تعلق حافظہ آباد سے ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس پورا کروائیں۔











